+(00) 123-345-11

ایک مسجد میں ایک نماز باجماعت کے دوسری نماز نماز باجماعت ہو سکتی ہے یا نہیں؟

اگر وہ مسجد محلہ کی مسجد ہے اور اس کا مؤذن اور امام مقرر ہے اور وہاں مقررہ اوقات پر جماعت ہوتی ہے تو اصل جماعت کے ہو چکنے کے بعد اس میں دوسری جماعت کروانا مکروہ ہے۔

انہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کان خرج لیصلح بین قوم فعاد الی المسجد وقد صلی اھل المسجد فرجع الی منزلہ مجمع اھلہ وصلی ولو جاز ذالک لما اختار الصلوٰۃ فی بیتہ علی الجماعۃ فی المسجد ولان فی الاطلاق ھکذا تقلیل الجماعۃ معنی فانھم لایجتمعون اذا علموا انھا لا تفوتھم ...... ومثلہ فی البدائع وغیرھا و مقتضی ھذا الاستدلال کراھۃ التکرار فی مسجد المحلۃ ولوبدون اذان ویؤیدہ مافی الظھیریہ لودخل جماعۃ المسجد بعد ماصلی فیہ اھلہ لیصلون وحدانا وھو ظاہر الروایۃ ۱ھ۔ (ردالمحتار ۱/۴۰۹)"