+(00) 123-345-11

کیا جس آدمی کی داڑھی چھوٹی ہو اس کو امام بنانا درست ہے؟

اگر چھوٹی داڑھی سے مراد آپ کی مٹھی سے کم داڑھی ہے تو پھر اس کی امامت بوجہ فاسق ہونے کے شرعی داڑھی والے کی موجودگی میں درست نہیں اور اگر چھوٹی داڑھی والے حافظ کی داڑھی مٹھی کے برابر ہے یا قدرتی طور پر مٹھی سے کم ہے اور وہ اس کو کاٹتا نہیں ہے تو شرعاً لمبی داڑھی والے اور چھوٹی داڑھی والے میں اس صورت میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں میں سے کوئی بھی امامت کروا سکتا ہے۔ شرعاً قابل ترجیح چیز داڑھی کا لمبا ہونا یا چھوٹا ہونا نہیں ہے بلکہ شرعی مقدار اور غیر شرعی مقدار ہونا ہے۔

فی الرد المختار (۶/۴۰۷) ولابأس بنتف الشیب، واخذ اطراف اللحیۃ والسنۃ فیھا القبضۃ۔

وفی الشافی (قولہ والسنۃ فھا القبضۃ) وھوان یقبض الرجل لحیتہ فما زاد منھا علی قبضۃ قطعہ۔ (ردالمختار ۶/۴۰۷)

ان قدموا فاسقا یأثمون بناء علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم لعدم اعتنانہ بامردینہ۔ (کبیری ص ۴۷۹)"