+(00) 123-345-11

یہاں امریکہ میں ایک کلین شیو حافظ قرآن ہیں جو تراویح پڑھاتے ہیں کیا ایسے شخص کے پیچھے تراویح پڑ\x0640ھنا درست ہے اس سلسلہ میں فتویٰ شرعی حوالوں کے ساتھ عطا فرمائیں؟

داڑھی بقدر ایک مشت رکھنا واجب ہے اس سے کم کرنا یا منڈانا حرام ہے اور حرام کا مرتکب فاسق کہلاتا ہے الفاسق من فعل کبیرۃ اواکثر من فعل الصغائر۔ ۔

(القاموس الفقھی ص ۲۸۶ )

اور فاسق کی امامت مکروہ تحریمی ہے لہٰذا ایسے حافظ جو داڑھی منڈاتے یا ایک مشت سے کم کرتے ہیں ان کی امامت مکروہ تحریمی ہے لہٰذا انتظامیہ کو لازم ہے کہ وہ اس کو امامت سے ہٹا کر کسی باشرع حافظ کو امام مقرر کرے۔

ان قدموا فاسقایأ یأثمون بناء علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم لعدم اعتنانہ بامردینہ۔ (کبیری ص ۴۷۹)"