+(00) 123-345-11

کیا جامعہ مسجد میں دوسری جماعت کھڑی کی جا سکتی ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

صورت مسئولہ میں اگر اس مسجد میں امام اور مؤذن متعین ہیں اور وہ محلہ کی مسجد ہے تو اس مسجد کی حدود میں دوسری جماعت کرانا مکروہ ہے اور اگر امام و مؤذن متعین نہیں ہیں یعنی راستے کی مسجد ہے تو اس مسجد میں دوسری جماعت کرانا جائز ہے۔

واذا لم یکن للمسجد امام و مؤذن راتب فلا یکرہ تکرار الجماعۃ فیہ باذان و اقامۃ بل ھو ذکرہ قاضیخان اما لوکان لہ امام و مؤذن معلوم فیکرہ تکرار الجماعۃ۔ فیہ باذان واقامۃ عندنا۔ (کبیری ص ۵۶۸)"