+(00) 123-345-11

ہماری مسجد کے امام صاحب مقرر ہیں اگر کسی وجہ سے ہماری جماعت رہ جائے تو کیا ہم مسجد میں دوسری جماعت کرا سکتے ہیں؟

محلے کی مسجد میں اہل محلہ کے لیے دوسری جماعت کرانا درست نہیں مکروہ ہے۔

امالو کان لہ امام و مؤذن معلوم فیکرہ تکرار الجماعۃ فیہ۔ (کبیری ص ۵۶۸)

اگر مقرر کردہ امام صاحب موجود نہ ہوں تو ان کا نائب امامت کا مستحق ہے اور کوئی نائب متعین نہ ہو تو جو زیادہ دیندار، متقی، صاحب علم اور صحیح تلفظ سے قرأت کر سکتا ہو اس کو جماعت کروانی چاہیے۔"