+(00) 123-345-11

جہاں میں تراویح پڑھتا ہون وہاں سامع حافظ نہیں اور وہ قرآن ہاتھ میں لے کر نماز پڑھتے ہیں کیا اس کی اجازت ہے؟

سامع کا قرآن مجید ہاتھ میں لے کر نماز پڑھنا اور حافظ کی غلطی بتانا جائز نہیں ہے اگر حافظ اس کی غلطی بتانے پر اس کو درست کرے گا تو اس کی نماز بھی ٹوٹ جائے گی جس کی وجہ سے تمام جماعت کی نماز نہیں ہوگی۔ لان التلقن من المصحف تعلم لیس من اعمال الصلوٰۃ وھذا یوجب التسویۃ بین المحمول وغیرہ فتفسد بکل حال وھو الصحیح ھکذا فی الکافی۔ (ہندیۃ ۱/۱۰۱)"