+(00) 123-345-11

مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ بغیر اذان دئیے نماز باجماعت درست ہے یا نہیں؟

صورت مسئولہ میں اگر اس جگہ کے قریب کسی مسجد میں اذان ہو چکی ہو تو اب فقط اقامت کہہ کر نماز ادا کر لی جائے اور اگر قریب کسی مسجد میں اذان نہیں ہوئی یا کوئی مسجد قریب نہیں ہے تو پھر اس صورت میں اذان اور اقامت دونوں مسنون ہوں گی۔

(بخلاف مصل) ولو بجماعۃ (فی بیتہ بمصر) أوقریۃ لھا مسجد فلایکرہ ترکھما اذ أذان الحی یکفیہ (أو) مصل (فی مسجد بعد صلاۃ جماعۃ فیہ) بل یکرہ فعلھما۔ (شامی ص ۳۹۵‘ ج ۱)"