+(00) 123-345-11

اگر کوئی اجنبی جو کہ مذہب کے متعلق کچھ نہیں جانتا کسی مسلمان سے پوچھے اور وہ مسلمان کہہ دے کہ وہ مسلمان نہیں (کسی بھی وجہ سے) تو ایسے مسلمان کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟ کیا وہ مسلمان نہیں رہا یا اس کو تجدید ایمان کرنا ہوگی تاکہ وہ مسلمان رہے؟

مشاہدہ میں آیا ہے کہ کچھ لوگ جب اکٹھے بیٹھے ہوں تو اپنے آپ کو انگریز یا عیسائی بتاتے ہیں تاکہ سوسائٹی میں ان کو اونچے درجے کا سمجھا جائے۔ ایسے لوگوں کی شرعی طور پر کیا حیثیت ہے۔ کیا وہ مسلمان ہی رہیں گے اور نہیں تو ان کو کیا کرنا چاہیے۔

کسی مسلمان کا جان بوجھ کر اپنے آپ کو غیر مسلم ظاہر کرنے یا انگریز اور عیسائی بتانے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے تاہم کسی شخص کے کافر ہو جانے کا حکم اس کے کہے گئے الفاظ اور اس سے وضاحت کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ تکفیر کے معاملے میں نہایت احتیاط لازم ہے۔"