+(00) 123-345-11

اذان کے بعد کی مکمل دعا لکھ کر بھیج دیں اور حوالہ حدیث بھی دے دیں؟

اذان کے بعد درجِ ذیل دُعا پڑھنا حدیث سے ثابت ہے جیسا کہ حضرت جابرؓ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ جو شخص اذان سن کر یہ کلمات پڑھے گا تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت ضروری ہوگی۔

اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ والصلٰوۃ القآئمۃ اٰتِ سیدنا محمد الوسیلۃ والفضیلۃ وابعثہٗ مقاماً محموداً الذی وعدتہ۔ (مشکوٰۃ شریف، ص ۶۶، ج ۱)"