+(00) 123-345-11

میں سعودی عرب میں رہتا ہوں عموماً بس سے سفر کے دوران ڈرائیور مغرب کے وقت بس روک کر کہتا ہے کہ عشاء بھی ساتھ ہی پڑھ لیں کہ وہ اب بس نہیں روکے گا کیا اس طرح مغرب و عشاء ملا کر پڑھنا صحیح ہے؟

عشاء کی نماز اس کا وقت شروع ہو جانے کے بعد ادا کرنا ضروری ہے، عشاء کا وقت شروع ہونے سے قبل ادا کی گئی نماز ادا نہیں ہوتی اگر وقت سے پہلے نماز پڑھ لی گئی تو اس کو لوٹانا لازم ہوگا۔ اگر بس کھڑی کرنے کے دوران اتنا وقت مل جائے کہ مغرب کی نماز اپنے وقت میں ادا کر کے عشاء کی نماز اس کے اول وقت میں پڑھے جا سکے تو ایسا کرنا جائز ہے، لیکن اگر ڈرائیور حضرات اتنا ٹائم نہ دیں اور نہ ہی بس کو عشاء کا وقت شروع ہونے کے بعد روکیں جس کی وجہ سے نماز بھی قضا ہو جائے تو اس کا گناہ ان لوگوں کو ہوگا، آپ کو گناہ نہیں ہوگا، بشرطیکہ آپ اپنی جانب سے ان کو وقت پر نماز ادا کرنے کے بارے میں کہہ چکے ہوں۔"