+(00) 123-345-11

کیا نماز کے علاوہ سجدہ میں دعا مانگی جا سکتی ہے؟

سجدہ مناجات (دُعا کے لیے سجدہ کرنا) کو بعض علماء نے مکروہ لکھا ہے لہٰذا اس کی عادت بنا لینا درست نہیں۔ باقی احادیث میں جو وارد ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم طویل سجدہ فرماتے اور اس میں لمبی دُعائیں فرماتے تھے اس سے مراد نفل نماز کا سجدہ ہے لہٰذا تہجد میں نبی کریم علیہ السلام سے معقول نفلی دُعائیں پڑھی جا سکتی ہیں۔

وکذا لایأتی فی رکوعہ و سجودہ بغیر التسبیح علی المذھب وما رواہ محمول علی النفل۔ (شامی ج ۱، ص ۴۷۲)"