+(00) 123-345-11

فرض نماز کے بعد دعا کے متعلق اگر کوئی حدیث ہو تو مہربانی فرما کر حوالہ دیں؟

فرض نماز کے بعد دعا سے متعلق حدیث ملاحظہ ہو۔

عن ابی امامۃ رضی اللہ عنہ قال قیل یارسول اللہ ای الدعاء اسمع قال جوف اللیل الاخر ودبرالصلوات المکتوبات (فتح الباری ۱۱/۱۱۳)

حضرت ابوامامہؓ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کون سی دعا زیادہ سنی جاتی ہے تو آپ نے جواب میں فرمایا کہ رات کے آخری حصہ میں مانگی ہوئی دعا اور فرض نمازوں کے بعد مانگی ہوئی دعا (یہ دعائیں زیادہ سنی جاتی ہیں)۔"