+(00) 123-345-11

اَن پڑھ آدمی کو مسنون عربی دعائیں یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے یا اپنی زبان میں دعا کرنا ہی کافی ہے؟

عربی میں دعا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ کسی بھی زبان میں دعا کی جا سکتی ہے البتہ عربی میں دعا کرنا افضل اور قبولیت کے زیادہ لائق ہے اس لیے عربی زبان اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب زبان ہے۔ خاص طور پر دعا کے وہ مسنون الفاظ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ السلام سے منقول ہیں ان الفاظ کے ساتھ دعا کرنا افضل ہے لہٰذا عربی میں منقول مسنون دعائیں بھی یاد کرنی چاہیے۔

واللہ تعالٰی لایحب غیر العربیہ ولھذا کان الدعاء بالعربیہ اقرب الی الاجابۃ فلا یقع غیر ھا من الالسن فی الرضا والمحبۃ لھا موقع کلام العرب۔

(شامی ص ۳۸۵، ج ۱)"