+(00) 123-345-11

خود کشی کرنے والوں کے لیے کیا حکم ہے؟ خاص طور پر یہ کہ چونکہ یہ ایک حرام موت ہے تو کیا ان کی مغفرت کا کوئی پہلو ہے مجھے معلوم ہے کہ اس قسم کی میت کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے۔ مگر کیا ان کے لیے فاتحہ خوانی ہو سکتی ہے اور مغفرت کی دعا کی جا سکتی ہے؟

خود کشی کرنا حرام ہے حدیث مبارک میں اس پر سخت وعید آئی ہے۔ تاہم اگر کوئی مسلمان خود کشی کر لیتا ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی عام مسلمین اس کا جنازہ پڑھیں معزز عالم اس میں شریک نہ ہوں۔ اور ایسے شخص کے لیے دعا مغفرت کرنا بھی جائز ہے۔ اس لیے کہ خود کشی کبیرہ گناہ ہے اور کبیرہ گناہ کا مرتب اہل سنت والجماعت کا ہاں فاسق ہوتا ہے کافر نہیں ہوتا اور فاسق کے لیے دعا مغفرت اور اس کی نماز جنازہ شرعاً جائز ہے۔

ومن قتل نفسہ عملا یصلی علیہ عند ابی حنیفۃ و محمد رحمھما اللہ وھو الاصح کذافی التبیین۔ (ہندیۃ ۱/۱۶۳)"