+(00) 123-345-11

میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایک امام کی فقہ میں دورانِ نماز دیکھ کر قرآن مجید پڑھنا جائز ہو اور جبکہ دوسرے امام کی فقہ میں ایسا کرنے کی اجازت ہو تو کیا کسی دوسرے امام کے مسلک والے ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں جس میں قرآن کو دیکھ کر پڑھنے کی اجازت ہو؟

کسی دوسرے فقہ کے امام کی اقتدا کی صحت کے لیے یہ شرط ہے کہ یہ امام مقتدی کے مذہب کے مطابق مفسدات نماز کا ارتکاب نہ کرے صورت مسئولہ میں چونکہ فقہ حنفی کے مفتیٰ بہ قول کے مطابق نماز میں قرآن پاک دیکھ کر پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے جبکہ مذکورہ امام اس امر کی رعایت نہیں کرتا اس لیے حنفی کا اس امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔

قال فی العلائیہ عن البحر ان تیقن المراعاۃ لم یکرہ اوعدمھا لم یصح وان شک کرہ۔ (شامی ص ۵۲۶، ج ۲)"