+(00) 123-345-11

(۱) قبرستان جانے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ (۲) ایصال ثواب کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

زیارت قبور کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ زائر میت کے پائوں کی طرف سے آئے اور اس کے چہرے کی طرف اپنا رخ کر کے قبلہ کی طرف پشت کر کے یہ دعا پڑھے ’’السلام علیکم دار قوم مؤمنین وانا انشاء اللہ بکم لاحقون‘‘ پھر وہاں پر کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر سورۃ یٰسین یا سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص یا کوئی بھی اور سورت پڑھ کر اس میت کو ایصال ثواب کرے اور افضل یہ ہے کہ ایصال ثواب کرتے وقت نیت تمام مؤمنین کی کر لے اور زیارۃ قبور کے لیے جانا جمع کے دن افضل ہے اس سے کم افضل جمعرات اور ہفتہ کے دن جانا ہے۔ (ھکذا فی الشامی ۲/۲۴۲)"