+(00) 123-345-11

کیا نماز جنازہ کے بعد میت کے قریب کھڑے ہوئے کر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ سکتے ہیں اور کیا قبرستان میں قبر پر کھڑے ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ سکتے ہیں کیا حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگی تھی حدیث کے حوالے سے بتائیں؟

نماز جنازہ کے بعد میت کے قریب کھڑے ہو کر ہاتھ اُٹھا کر دُعا نہیں مانگ سکتے۔ البتہ قبرستان میں قبر کے پاس کھڑے ہو کر ہاتھ اُٹھا کر دُعا مانگ سکتے ہیں۔

اس لیے کہ صحیح مسلم میں یہ حدیث مبارکہ آتی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت البقیع میں تین مرتبہ ہاتھ اُٹ\x0640ھا کر دُعا مانگی تھی۔

........ حتی جاء البقیع فقام فاطال القیام ثم رفع یدیہ ثلاث مرات ثم انحرف فانحرفت الخ ۔ (الصحیح لمسلم ۱/۳۱۳)

علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث سے چند باتیں معلوم ہوتی ہیں: (۱) لمبی دُعا کرنا اور تکرار کے ساتھ کرنا اور دُعا میں ہاتھ اُٹھانا مستحب ہے۔ (۲) قبرستان میں کھڑے ہو کر دُعا کرنا بنسبت بیٹھ کر دُعا کرنے کے زیادہ کامل ہے۔

فیہ استحباب اطالۃ الدعاء وتکریرہ ورفع الیدین فیہ وفیہ ان دُعاء القائم اکمل من دُعاء الجالس فی القبور۔ (نووی شرح مسلم ۱/۳۱۳)"