+(00) 123-345-11

ایک آدمی ظہر کی سنتیں پڑھ رہا ہے اسی اثناء میں جماعت کھڑی ہو جاتی ہے تو وہ کیا کرے؟

صورت مسئولہ میں اگر اس نے سنتوں کی ایک رکعت پڑھ لی ہو یا دوسری رکعت کے التحیات میں ہے تو دو رکعت پر سلام پھیر دے اور اگر تیسری یا چوتھی رکعت میں ہو تو ان سنتوں کو مکمل کرکے جماعت میں شریک ہو جائے۔

ولوکان فی السنۃ قبل الظہر والجمعۃ فاقیم أوخطب یقطع علی رأس الرکعتین یروی ذلک عن ابی یوسفؒ وقد قیل یتمھا کذافی الھدایۃ۔

(عالمگیری ص ۱۲۰‘ ج ۱)"